اسرائیل : فیس بک کا بڑا اقدام،مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی، یاہو کے بیٹے کا فیس بک اکاؤنٹ بند

17  دسمبر‬‮  2018

یروشلم(آئی این پی) فیس بک انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر کا اکانٹ عارضی طور پر بند کردیا۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے نسل پرست وزیر اعظم نیتن یاہو کے بڑا بیٹا یائر

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے سے باز نہ آیا، یائر نے مسلمانوں کے خلاف زبان کو جنبش دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اس وقت امن قائم ہوگا جب مسلمان یہاں سے جائیں گے۔نسل پرست یائر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اس وقت امن قائم ہوگا جب تمام یہودی یہاں سے چلے جائیں یا تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے نے شرانگیزی کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے آپشن کا انتخاب کروں گا، تمام مسلمان اسرائیل سے چلے جائیں تاکہ یہاں امن قائم ہو۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے بیٹے کی جانب سے کی گئی شر انگیزی پر سخت رد عمل کے اظہار کے بعد فیس بک انتظامیہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔نیتن یاہو کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید تحریر کیا تھا کہ جاپان اور آئس لینڈ میں دہشت گردانہ کارروائیاں نہ ہونے وجہ وہاں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونا ہے۔واضح رہے کہ یائر نے پہلی مرتبہ مسلمانوں کی دل آزاری نہیں کی بلکہ وہ اس سے قبل بھی عوامی سطح پر مسلمانوں کی توہین کرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…