زرداری پورا ملک کھا گئے اب ڈاکو والی سزا ۔۔۔ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی زیدی نے زرداری کو کرارار جواب دیدیا، کیا کچھ کہہ گئے

17  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امورعلی حیدر زیدی نے کہاہے کہ آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی، آصف زرداری کوجانناہوگاکیاحلال ہے اور کیاحرام،شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا۔وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے پیرکو پی این ایس سی کادورہ کیا اور لائبریری کا

افتتاح کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہا ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھااب نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، پاکستان ہر سال 4.2 ارب ڈالر فریٹ پرخر چ کرتاہے ، فریٹ کم کرنے کے لیے مزید نئے بحری جہازلائیں گے، اقدام سے روز گار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے کہا پی این ایس ایس سی 2جہاز لایا ہے ، سمندرمیں تیل کیرسا پرخود سے تحقیقات کرائی ، ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کے لیے آیا تھا ، اس جہاز کے کپتان نے تیل سمندر میں پھنک دیا ، جہاز کے کپتان اور جہازکے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دارافرادکو نہیں چھوڑا جائے گا۔آصف زرداری کے بیان پر گفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، ان کو کہتا ہوں تم مغرور ہوں ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا چورڈاکوقاتل کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آصف زرداری بچ نہیں سکتے، پتہ نہیں کس کس کی نام پر جعلی اکائونٹ کھولے گئے ، سوچ رہا ہوں بلاول ہائوس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں ،آصف زرداری کوجانناہوگا کیا حلال ہے اور کیاحرام ہے، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کا کیا کھلا رہے ہیں۔اسحق ڈارکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں مفرورہیں۔علی زیدی نے شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے لئے کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، چیئرمین پی اے سی کے لئے شہباز شریف کے نام پراتفاق ہواہے، شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…