العزیزیہ ریفرنس کیس ،نوازشریف کے ساتھ اب کیا ہوگا؟فیصلے کی گھڑی آگئی

16  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں میاں محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث آج (پیر کو )حتمی دلائل دینگے، کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں العزیزیہ کیس کی سماعتیں پے درپے ہوئیں جس کے نتیجے میں میاں نوازشریف کو تحریری طور پر 152سوالات دیئے گئے

جس کے جواب میں انہوں نے متعدد سماعتوں کے دوران جواب دیئے تاہم آخری چار سوالات کے جواب انہوں نے تحریری دینے کی بجائے زبانی دیئے ۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی دو کیسوں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں کم و بیش 126 سے زائد پیشیاں ہوئیں اس دوران انہوں نے متعدد بار عدالت نہ آ نے پر استثنیٰ بھی حاصل کیا تاہم نوازشریف کے حوالے سے طویل ترین سماعتوں میں حاضری ریکارڈ کاحصہ بن گئی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کے مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا اور قومی احتساب بیورو کو نواز شریف، ان کے بچوں، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنا کا حکم دیا ہے۔ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا اور نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا۔7 ستمبر 2017 کو قومی احتساب بیورو نے نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد محمد صفدر کے خلاف تین ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔8 ستمبر 2017 کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیے گئے تھے ۔26 اکتوبر احتساب عدالت نے نواز شریف کے دو ریفرنسوں میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ تیسرے ریفرنس میں ان کے ضمانتی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…