آؤ! گاڑی میں بیٹھ جاؤ، ہراساں کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا،خاتون نے ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر وائرل کردی اورپھر ملزم کے ساتھ ایساکام ہوگیا کہ کبھی سوچا تک نہ ہوگا

16  دسمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں شہری نے خاتون کو ہراساں کیا جو اسے مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل میں خاتون شاہراہ سے پیدل گزر رہی تھیں تو اسی دوران کار سوار ان کے پاس آیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیش کش کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

خاتون نے اپنے بیگ سے موبائل نکالا اور گاڑی کی ویڈیو بنائی ساتھ ہی گاڑی نمبر کو بھی واضح کیا تاکہ ملزم کی شناخت ہوسکے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور صارفین سے تمام واقعے سے آگاہ کیا اور گاڑی کا نمبر لکھ کر مدد طلب کی۔خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد درخشاں تھانے گئیں اور انہوں نے رپورٹ درج کرائی، کلفٹن نے 6 گھنٹے کے اندر مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کی اور فوری ایکشن کے احکامات دیئے۔اے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت نبیل موسی کے نام سے ہوئی جس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سوہائے عزیز نے کہاکہ خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیوبنائی اورپولیس کودی۔پولیس آفیسر نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق خاتون کو آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسرت کا اظہار کیا اور ملزم کی تصاویر بھی شیئر کیں۔  شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں شہری نے خاتون کو ہراساں کیا جو اسے مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…