یوتھ ارکان لٹل پاکستان کے ایک حصے کو محمد علی جناح کا نام دینے کیلئے سرگرم

14  دسمبر‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو کا علاقہ جو کہ لٹل پاکستان بھی کہلاتا ہے ، کے ایک حصے کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا نام دینے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے جواں سال ارکان سرگرم عمل ہو گئے۔کمیونٹی کے جواں سال ارکان کی ایک نمائندہ

تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO)کی جانب سے سٹی کونسل کیلئے دائر کردہ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ کونی آئی لینڈ ایونیو اور فوسٹر ایونیو کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کا نام دیا جائے ۔اس سلسلے میں پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) کی جانب سے کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور رہائشی افراد سے پٹیشن پر بڑ ی تعداد میں دستخط لئے گئے ہیں جن میں استدعا کی گئی ہے کہ کونی آئی لینڈ ایونیو کے ایک حصے کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) کے رہنما وکیل احمد کی اس کوشش کا نیویارک کے صبح کو شائع ہونے والے اخبار AmNewYorkمیں بھی خصوصی کوریج دی گئی ہے ۔نیویارک سٹی کونسل کے ارکان جمانی ولیم اور میتھیو یوجین کی جانب سے پٹیشن کی حمایت کی گئی ہے تاہم مذکورہ پٹیشن کو عملی شکل دینے کے لئے سٹی کونسل کی منظوری ضروری ہے ۔پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت امید ہے کہ کونسل سے یہ منظوری حاصل کر لی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…