احتساب عدالت نے سعدرفیق اور انکے بھائی کو کتنے دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا؟بریکنگ نیوز آگئی

12  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل میں خواجہ برادران کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ان کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا مگر عدالت نے 10روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا،دریں اثناء اس سے پہلے قومی احتساب بیورو (نیب )نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو سخت سیکیورٹی حصار میں احتساب عدالت میں پیش کیا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر، باہر اور عدالت میں بھی تعینات کی گئی ۔بدھ کو قومی احتساب بیورو (نیب )نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا جبکہ احتساب عدالت کے اطراف سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کو روکنے کے لیے پولیس نے خاردار تاریں لگا کر جوڈیشل کمپلیکس کے راستوں کو بھی سیل کیا جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر، باہر اور عدالت میں بھی تعینات کی گئی۔ادھر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے بیٹے کمرہ عدالت پہنچے جبکہ پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا، اس موقع پر وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے،نیب حکام نے میرے سیل میں سی سی ٹی وی کمرے نصب کررکھے ہیں،نیب حکام نے میرے گھر کا کھانا مجھے نہیں دیا۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن)لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب حکام نے میرے سیل میں سی سی ٹی وی کمرے نصب کررکھے ہیں، نیب کی جانب سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، انہوں نے کہا باتھ روم کے دروازوں کا لاک تک موجود نہیں تھا لیکن رات کو سونے کے لیے بستر مل گیا تھا۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہاں دیا جانے والا ناشتہ اس قابل نہیں تھا کہ اسے کھایا جاتا، میں اسی لیے آج ناشتہ کرکے نہیں آیا جب کہ نیب حکام نے میرے گھر کا کھانا مجھے نہیں دیا، گھر سے کھانا آیا لیکن نیب آفس سے واپس بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…