مشکلات میں گھرے سرفراز احمد کو چیئر مین پی سی بی کی حمایت مل گئی

11  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس وقت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تاہم چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی سپورٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ سر پر آچکا ہے لہذا اس وقت ہمیں ٹیم کی کپتانی کے

بارے میں سوچنے کی بجائے سرفرا ز احمد کی مکمل سپورٹ کرنی چاہیئے کیوں کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ٹیم جیتے تو سب اچھا ہوتا ہے لیکن جیسے ہی شکست ہو تو کپتان کے بارے میں منفی باتیں شروع ہوجاتی ہیں ،ہمیں اب اس مائنڈ سیٹ سے باہر آنا ہوگا۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ ناقدین کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اسی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتی تھی تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم ایسی پرفارمنس نہیں دے سکی جس کی اس سے توقع تھی ،کھلاڑیوں کو اب اپنی غلطیوں کے سبق سیکھ کر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ کاکردگی دکھانی چاہیئے کیوں اس ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے ۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ انکی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بات چیت ہوتی رہتی ہے تاہم وہ ٹیم کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتے کیوں کہ انہیں کوچ اور کپتان پر مکمل اعتما د ہے اور یہی ٹیم ورک مستقبل میں بھی پاکستان کو کامیابیاں دلائے گا ، فی الحال وہ جنوبی افریقہ جاکر کھلاڑیوں اور کپتان سے ملیں گے ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے ناقص کارکردگی کے باوجود اپنے بھتیجے امام الحق کو عابد علی جیسے ان فارم کرکٹرپر ترجیح دینے کے سوال پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ کسی انفرادی سلیکشن پر تبصرہ نہیں کریں گے ،وہ سلیکشن کمیٹی کے کام سے مطمئن ہیں جو آئندہ سال اپریل تک کام جاری رکھے گی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…