’’میں سانس نہیں لے سکتا‘‘ جمال خاشقجی کے آخری الفاظ منظرعام پر آ گئے ملزموں کی حوالگی سے متعلق سعودیہ نے ترکی کو کیاجواب دیدیا؟صورتحال شدید کشیدہ

10  دسمبر‬‮  2018

نیو یارک(آن لائن)امریکی ٹی وی سی این این مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی آڈیوٹیپ کے آخری الفاظ ‘‘میں سانس نہیں لے سکتا’’ منظرعام پر لے آیا۔امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری الفاظ تھے کہ میں سانس نہیں لے سکتا، یہ الفاظ جمال خاشقجی کی موت سے چند لمحے پہلے کی آڈیوٹیپ کے ہیں۔

سی این این کے مطابق جمال خاشقجی کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ رکھنے کے لئے کئی فون کالزکی گئیں، تحریری ریکارڈ سے واضح ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سوچا سمجھا منصوبہ تھا جب کہ ترک حکام کو یقین ہے کہ فون کالز سعودی دارالحکومت ریاض میں اعلی حکام کوکی گئیں۔دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سعودی شہری کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کریں گے اورترکی کے حکام ہمیں شواہد مہیا کریں جو ہم عدالت میں استعمال کرسکیں کیونکہ ہمیں معلومات اس طرح سے حاصل نہیں ہوئیں جس طرح سے ہونی چاہیے تھی۔ترک عدالت نے گزشتہ ہفتے سعودی ولی عہد کے سابق مشیر اور قریبی ساتھیوں سعود القحطانی اور احمد العسیری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جن پر الزام ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی انہوں نے کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے رپورٹ کی سخت الفاظ میں تردید کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…