51سالہ مادھوری 2019ء میں بی جی پی کے ٹکٹ پر پونے سے الیکشن لڑیں گی

7  دسمبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، بھارت میں 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ پر پونے سے لڑیں گی۔ن میں مادھوری ڈکشٹ سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ

’پارٹی نے لوک سبھا کے لئے مادھوری کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے، پارٹی2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری کو امیدوار کے طور پر لانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ لوک سبھا کے لئے پونے کا حلقہ مادھوری کے لئے ٹھیک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت کئی لوک سبھا نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے۔ پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی نے اس طرح کی حکمت عملی پر گجرات میں اس وقت عمل درآمد کیا تھا جب وہ پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے۔انہوں نے بلدیاتی انتخاب کے تمام امیدواروں کو تبدیل کر دیا تھا جس سے پارٹی کو خاصا فائدہ پہنچا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ الیکشن میں نئے چہرے متعارف کرانے سے تنقید کا سامنا نہیں کرناپڑا تھا جس سے اپوزیشن کو دھچکا لگا اور بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی تھی۔واضح رہے 51 سالہ بھارتی اداکارہ مادھوری کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ، دل تو پاگل ہے، ساجن اور دیوداس سر فہرست ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…