پاکستان پہلے سیکولر ملک بنے پھر مذاکرات، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج کا بھی ردعمل آگیا، جنرل بپن راوت کو کرارار جواب دیتے ہوئے بھارتی سیکولر ازم کا پردہ چاک کر دیا

6  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج کا بھی ردعمل سامنے آگیا، جنرل بپن راوت کو کرارا جواب دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور باجوہ نے آج میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہمیں ویسا برداشت کرنا پڑے گا جیسے ہم ہیں، ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سیکولر ریاست بنے پھر ہم اس سے مذاکرات کا سوچیں گے جس پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور

کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور ہم مسلمان ہیں ، بھارت کو ہمیں ویسا برداشت کرنا پڑے گا جیسا ہم ہیں۔ بھارت کو کون سیکولر ملک کہتا ہے؟ وہاں کروڑوں مسلمانوں کیساتھ کیا ہو رہا ہے ، دنیا دیکھ رہی ہے، ہم نے اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، ہم نے سکھ برادری کیلئے اپنا بارڈر تک کھول دیا ، ہم گرجا گھروں اور مندروں کو سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ اقلیتیں خود کو یہاں محفوظ تصور کرتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کیساتھ کیا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…