برآمدات میں اضافے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے : پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن

3  دسمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے برآمدات میں اضافے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ، ترکی ، تھائی لینڈ، ملائیشیاء سمیت

دیگر ممالک سے بھی تجارت میں توازن کیلئے فری ٹریڈ ایگریمنٹس کرنے کیلئے عملی پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک نے کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر ممبر ریاض احمد، لطیف ملک ، میجر (ر) اختر نذیر اور اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں انڈسٹری کو درپیش دیرینہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہیجانی کیفیت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاہور چیمبرز کے عہدیداروں سے ملاقات میں برآمدات کے فروغ کیلئے برآمد کنندگان کی معاونت کا عندیہ خوش آئند ہے لیکن اس پر فوری سے پہلے عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ تجارتی پالیسی کو وضع کر کے اس کا اعلان کیا جائے ۔ ایف ٹی اے کیلئے صرف چین پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ترکی ، تھائی لینڈ، ملائشیاء اور ان ممالک سے بھی رابطے کئے جائیں جہاں پر ہماری مصنوعات کیلئے مواقع موجود ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی انٹر نیشنل مارکیٹنگ کیلئے اقدامات میں تیزی لائے اور وفود کو بیرون ممالک بھجوانے اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کیلئے پالیسی مرتب کی جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…