ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بڑا اعتراف کرتے ہوئے اہم انکشاف کر دیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، پاکستان میں گیارہ لاکھ لوگ گندہ پانی پینے سے مر رہے ہیں جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا یہ پہلا وزیر اعظم ہے جو ایمانداری سے کام کر رہا ہے اور عوام کو ایمانداری سے سارے اداروں کی کارکردگی بتا رہا ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے

کہا کہ پہلے بھی ڈالر تجاوز کر گیا تھا اس تیزی کو بھی کنٹرول کیا جائے گا، ڈالر کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا مگر کر لیں گے۔جمعہ کو گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فیصل واڈا کا مشکور ہوں۔ یہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ ایکسپو میں دنیا کے بہت سے ممالک نے اپنے اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ مسلح افواج نے اپنی پریزنٹیشن دکھائی جو بہت قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں گیارہ لاکھ لوگ گندہ پانی پینے سے مر رہے ہیں۔ ہماری حکومت نے یہ تہیہ یا ہوا ہے کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے۔ ہماری فائونڈیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم پورے پاکستان کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیو ں کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ کراچی کی عوام سے بہت محبت اور پیار ملا ہے۔ پاکستان کی جیلوں میں تمام افراد کو صاف پانی مہیا کریں گے۔ جن قیدیوں کا جرمانہ ایک لاکھ سے کم ہے ان کا ادا کر کے رہا کروائیں گے۔ قیدیوں کی سہولیات کیلئے کام کریں گے۔ 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے لوگ ہم پر تنقید اور تعریف بھی کر رہے ہیں۔ یہ پہلی حکومت ہے جس نے عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں ہائوسنگ کا افتتاح ہو چکا ہے۔ یہ پہلا وزیر اعظم ہے جو ایمانداری سے کام کر رہا ہے

اور عوام کو ایمانداری سے سارے اداروں کی کارکردگی بتا رہا ہے۔ پاکستان میں اس طرح کا دیانتدار اور دلیر آدمی کوئی نہیں آیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا کہ پہلے بھی ڈالر تجاوز کر گیا تھا اس تیزی کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹ بھی ڈالر میں تیزی کی ایک وجہ ہے۔ ڈالر کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا مگر کر لیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…