کچھ غلط نہیں کیا جو استعفیٰ دوں ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری پھر میدان میں،دبنگ اعلان کردیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کے میشر برائے اوور سیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ خان صاحب نے یو ٹرن کی بہت بڑی بات کی ہے، ایک لیڈر ہی یو ٹرن کی بات کرسکتا ہے، اگر کوئی شخص اپنی بات پر اڑا رہے اسے ضدی کہتے ہیں، میں نے کچھ غلط نہیں کیا جو استعفیٰ دوں ،میرا کیس عدالت میں ہے اور عدلیہ میں قابل ججز ہیں جو بھی وہ فیصلہ کریں گے قبول کروں گا ،

ججز کو اپنا کام کرنے دیں،جو بھی فیصلہ کرینگے قبول ہو گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں پی ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ کرپشن ختم ہواور پانچ سالوں میں آپ کو فلاحی ریاست دیں،یہ کام چھ ماہ میں نہیں ہو سکتاہم ایک وائٹ پیپر تیار کر رہے ہیں جس میں ہم بتائینگے کہ ماضی میں کتنی کرپشن ہوئی ہے۔میرے محکمے میں پہلے بہت کرپشن تھی ہماری ساری ٹیم کچھ کرنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس نے اورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جو قابل تحسین ہے، ہم ایک نئی ایپ بنا رہے ہیں جس میں بیرون ملک پاکستانی ملازمتوں کے لیے اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز کی شکایات کے ازالے کے لیے الگ سے ایک ایپ بنا رہے ہیں۔ بیس ارب ڈالر جو بیرون ملک سے آتے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ اس کے لیے باقاعدہ چینل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی فنڈ میں دس فیصد اضافہ کر رہے ہیں، سو دنوں کے اندر ہم ای او بی آئی فنڈ پانچ ہزار سے چھ ہزار پانچ او تک لے گئے ہیں، ایک ماہ کے اندر ہم ای او بی آئی کی ماضی کی کرپشن سامنے لائیں گے ہماری کوشش ہے کم سے کم اجرت پندرہ ہزار پر عملدرآمد ہو۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے یو ٹرن کی بہت بڑی بات کی ہے، ایک لیڈر ہی یو ٹرن کی بات کرسکتا ہے، اگر کوئی شخص اپنی بات پر اڑا رہے اسے ضدی کہتے ہیں، میں نے کچھ غلط نہیں کیا جو استعفیٰ دوں ،میرا کیس عدالت میں ہے اور عدلیہ میں قابل ججز ہیں جو بھی وہ فیصلہ کریں گے قبول کروں گا ، ججز کو اپنا کام کرنے دیں،جو بھی فیصلہ کرینگے قبول ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…