پاکستان میں نئی تاریخ رقم ،مریض کو بے ہوش کئے بغیر دماغ کا آپریشن ،جانتے ہیں اس شخص کی حالت اب کیسی ہے؟

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنرل ہسپتال میں پہلی بار مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن،ڈاکٹروں نے جدید طریقہ علاج کے ذریعے 90فیصد سے زائد ٹیومر نکال دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش کیے بغیر برین ٹیومر کا علاج اب پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا،یہ کارنامہ جنرل ہسپتال کے ہیڈ آف نیوروسرجری پروفیسر رضوان مسعود بٹ اور ان کی ٹیم نے انجام دیا ۔ نارووال کے 40 سالہ مریض دلاور سردرد کی شکایت لیے

دو ہفتے قبل ہسپتال آیاتھا ۔اسکا سی ٹی سکین کرایا گیا تو برین ٹیومر کا انکشاف ہوا.چنانچہ نیوروسرجری کے آٹھ سے 10 ماہر ڈاکٹروں نے اسے بے ہوش کیے بغیر آپریشن کردیا، مریض دلاور اب مکمل صحت مند ہے،پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے بتایا کہ مریض کے متاثرہ حصہ کو سُن کرکے ٹیومر نکال دیا گیاہے،دلاور کو پانچ روز بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود کا کہنا ہے کہ دماغ کےبعد ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بھی اسی طریقے سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…