ہفتے میں ایک بار رونا صحت کے لیے بے حد مفید ہے : ماہرین صحت

8  ‬‮نومبر‬‮  2018

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رونا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس لیے مرد، خواتین، بچے اور بڑے ہر ایک شخص کو ہفتے میں ایک بار ضرور رونا چاہئے۔ جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رونے سے نفسیاتی دباؤ اور روزمرہ زندگی کی تھکاوٹ

دور کرنے میں مدد ملتی ہے، رونے والا شخص رونے کے بعد خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ سونے، آرام کرنے اور ایک کپ کافی پینے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں ایک دفعہ رو لیا جائے، رونے سے زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، رونے کے لے ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ رونے کی کوشش کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا بھی ضروری ہے۔ کیا آپ فلم دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟ برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک شخص ھیڈ فومی یوشیدافی کے نام سے جانا جاتا ہے جو رُلانے کا ماہر ہے، وہ لوگوں کو رونے کے طریقے سکھانے کے ساتھ ساتھ اس کے فوائد پر لیکچر دیتا ہے اور اپنے طلباء کو آنسو بہانے کے انداز سکھاتا ہے۔ رلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ موسیقی سننا، افسردہ فلمیں دیکھنا، رلا دینے والی کہانیاں پڑھنا سب روزمرہ زندگی کا بوجھ کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ جاپانی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار رونا پرسکون زندگی اور خود کو نفسیاتی دباؤ سے بچانے کے لیے کافی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…