پولیس مولانا سمیع الحق کے قاتل کے قریب تر پہنچ گئی ،جانتے ہیں تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ سے کون سابڑا ثبوت مل گیا؟

7  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جے یو آئی(س) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں جائے واردات سے اہم شواہد مل گئے ۔ایک قومی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق راولپنڈی میں سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے رتہ  امرال اور گرد نواح کے علاقے میں چار افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔جائے واردات سے 3 بال، چادر اور قمیض سمیت خون کے دھبوں کے نمونے ڈی این اے کے لیے فارنسک ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تین میں سے کوئی ایک بال قتل

میں ملوث ملزم کا بھی ہو سکتا ہے اور ڈی این اے رپورٹ ملنے سے تحقیقات میں پیش رفت کا امکان ہے۔مولانا سمیع الحق کے موبائل فون پر 6 بج کر 5منٹ سے 6.10 تک 5 منٹ تک کال کا ریکارڈ ملا ہے۔کیس میں مجموعی طور پر 18افراد کے ابتدائی بیان ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔جن میں مولانا کے ساتھی احمد شاہ اور نجی ہسپتال کے میڈیکل آفیسر بھی شامل ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ مولانا کے قریبی ہر شخص تک پہنچ کر تفتیش میں مدد لی جائے گی۔بہت جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…