آپ کے بچے کو بیمار کرنے والی حیرت انگیز وجہ

27  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اپنے بچہ بیمار اور سست سا لگتا ہے؟ کیا آپ اسے بیماری کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، اس کے باوجود آپ مطمئن نہیں؟ تو پھر آپ کے لیے یہ جاننا باعث حیرت ہوگا کہ آپ کے بچے کے بیمار ہونے کی وجہ اس کا جسمانی طور پر غیر فعال ہونا بھی ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے۔

دنیا بھر میں ہر 4 میں سے 1 بچہ مناسب طور پر فعال نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں کی زد میں ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس ضمن میں 2018 سے 2030 تک کا ایک ایجنڈا لانچ کیا ہے جس کامقصد دنیا بھر میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔  سبزہ زار بچوں کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر فعال کرنے کے لیے ہمیں خاص کوششوں کی ضرورت نہیں۔ ایسا نہیں کہ اس کے لیے باقاعدہ تعلیم دی جائے یا کوئی طویل المدتی منصوبہ بنایا جائے۔ اس کے لیے صرف ہمیں یہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی دنیا کو ایسا بنائیں جہاں جسمانی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد (بچے اور بڑے) ایسے ہیں جو جسمانی طور پر سرگرم نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق ہمیں لاحق ہونے والی کئی بیماریاں ایسی ہیں جن سے صرف جسمانی سرگرمی کے ذریعے باآسانی چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ جسمانی طور پر سرگرم رہنے کے لیے پیدل چلنا اور سائیکل چلانا بہترین طریقہ کار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…