اب دل کھول کر شاپنگ کریں ! متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

23  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے سیاحوں سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اس فیصلے کا اطلاق 18 نومبر سے ہوگا۔فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایسے سیاح جن سے 18 نومبر کے بعد کسی چیز کی خریداری پر5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی کی گئی ہو وہ اس کا ریٹرن کلیم کرسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ٹیکس کی ریفنڈنگ کی جائے گی۔

دسمبر کے وسط تک یہ نظام ملک کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور دیگر علاقوں تک نافذ کردیا جائے گا۔منصوبے کا مقصد متحدہ عرب امارات کو دنیا میں ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرانا ہے۔فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 18 نومبر سے جاری ہونے والی ٹیکس انوائسز کے تحت صرف اہل سیاحوں کو ویلیو ایڈڈ کی ریفنڈنگ کی جائے گی۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خالد علی البستانی کے مطابق ملک بھر میں موجود 4 ہزار سے زیادہ تجارتی مراکز کو الیکٹرانک سسٹم کے تحت مربوط کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…