عمران خان کے شاندار انداز سیاست کو سب مان گئے، جمال خشوگی قتل پردنیا کو دنگ کر دینے والا موقف سامنے آ گیا

22  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے مبینہ قتل پر ایسا شاندار موقف اختیار کیا کہ سب ہی مان گئے، ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت سعودی قرضوں کی اشد ضرورت ہے لہٰذا پاکستان ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر سخت ردعمل نہیں دے سکتا،

امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب کی طرف سے جلد ہی ایسی وضاحت آئے گی کہ تمام لوگ مطمئن ہوجائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرے۔ دوسری جانب آئی این پی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، دوست ممالک کے قرضوں پارٹی ایم ایف سے لون لیے بغیر کوئی چارہ نہیں، پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں، سعودی صحافی کے معاملے پر سعودی تحقیقات کے نتائج آنے کا انتظار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب روانگی سے پہلے برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے قرضوں کی اشد ضرورت ہے ہمارے پاس دوتین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ نہیں ہے۔ سعودی صحافی کے معاملے پر سعودی تحقیقات کے نتائج آنے کا انتظار ہے امید ہے کہ قابل تسلی تحقیقات کے نتیجے میں ذمے داروں کو سزا ملے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواشمند ہیں۔ ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ دوست ممالک کے قرضوں یا آئی ایم ایف سے لون لئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔‎



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…