نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ،3ممالک کی منصوبے میں دلچسپی، سرمایہ کاری کی آفر کردی،جانتے ہیں ان 50لاکھ گھروں کو کون تعمیر کریگا؟

21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد 3 ممالک نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی،اسلام آباد کےپائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع، گھروں کو پرائیویٹ سیکٹر تعمیر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے جب کہ سات شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ

نے کہا کہ اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کیا جاچکا ہے جب کہ اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس ڈیڑھ لاکھ لوگ بھی رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان رجسٹرڈ لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ نئے پاکستان ہاسنگ سکیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے گھروں کو پرائیویٹ سیکٹر ہی تعمیر کرے گا تاہم حکومت زمین دے گی اور کمرشل بینکوں کو بھی معاملات میں شامل کیا جائے گا لیکن گھروں کی قیمت حکومت ہی طے کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…