سوئی نادرن نے دس سالہ بچے پر گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا چوتھی جماعت کا طالبعلم اسد خان ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گیا

20  اکتوبر‬‮  2018

پشاو(نیوز ڈیسک) سوئی نادرن گیس نے بچے کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا،پشاور کے علاقے میں سربند میں سوئی گیس حکام نے گیس چوری کے خلاف کارروائی کی، محکمے کے حکام نے غیر قانونی گیس کنکشن کے الزام میں ایک مکان پر چھاپا مارا، انہیں جب وہاں کوئی بڑی عمر کا شخص نہیں ملا تو بلا سوچے سمجھے اسد پر گیس چوری کا مقدمہ درج کروادیا،ایف آئی آر میں نامزد اسد کی عمر دس سال ہے جو نجی اسکول میں چوتھی

جماعت کا طالبعلم ہے۔ دس سالہ بچہ اسد خان ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گیا تاہم عدالت نے ضمانت کے لئے آئندہ تاریخ مقرر کر دی۔بچے کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو جھوٹی ایف آئی ار میں نامزد کیا گیا ہے ہمارے پاس گیس کا ڈیمانڈ نوٹ موجود ہے، میں کام کاج کے سلسلے میں بنوں میں تھا کہ میرے پیچھے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی عمر کا پتا چلنے پر اس کی گرفتاری موخر کردی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…