کے الیکٹرک کی خریداری میں شریف خاندان کو کروڑوں ڈالر کک بیکس دینے والے ابراج گروپ کے عارف نقوی وزیراعظم ہائوس میں کیا کرتے پھر رہے ہیں؟ ارشد شریف کےتندوتیز سوالات پر اسد عمرکیسے اچانک محتاط ہو گئے

18  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں شریف برادران پر کے الیکٹرک کی خریداری میں کروڑوں ڈالر کی کک بیکس لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جب معروف صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں اسد عمر سے سوال کیا کہ وال سٹریٹ جرنل کی سٹوری کے بعد کیا اس پر کوئی کارروائی ہو گی اور وہ کارروائی کون کریگا تو اس پر اسد عمر کا

کہنا تھا کہ اگر ہم نے ایف آئی اے کو کہا تو ایک بار پھر شور مچایا جائے گا کہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے میرے خیال میں اس حوالے سے نیب کو تحقیقات کرنی چاہئے۔ ارشد شریف نے اسد عمر کوکے الیکٹرک کے مالک عارف نقوی کی وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے ایک اجلاس میں موجودگی کے موقع پر لی گئی تصویر دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ عارف نقوی عمران خان کے ساتھ اجلاس میں موجود ہیں تو اس پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وال سٹریٹ جرنل کی سٹوری اب سامنے آئی ہے اور دبئی میں ابراج گروپ کے خلاف ابھی صرف تحقیقات ہو رہی ہیں کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ اس حوالے سے میں ایک بار پھر کہوں گا کہ نیب کو ہی کارروائی کرنی چاہئے کیونکہ آف شور جتنی بھی معلومات ہے وہ پاکستان میں صرف ایک ہی ایجنسی حاصل کر سکتی ہے اور وہ نیب ہے ۔واضح رہے کہ امریکی کاروباری جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کی سودے بازی میں کرپشن کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے شریف برادران کی بڑی کرپشن بے نقاب کر دی، جریدے نے ہوشربا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی۔وال اسٹریٹ نے دعوی کیا ہے کہ ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی، اور ان کے ساتھ تعلقات بڑھائے،

عارف نقوی نے پسِ پردہ شریف برادران سے ملاقاتیں کیں، شریف برادران سے قریب غیر ملکی مشیر سے 2 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا۔وال اسٹریٹ کا یہ بھی دعوی ہے کہ عارف نقوی نے ابراج پارٹنر کو لکھا کہ معاملہ عمومی طور پر طے کرنا ہے، عارف نقوی نے ای میل کی کہ معاملہ غلط ہاتھ میں گیا تو دھماکا ہوگا۔وال اسٹریٹ کے انکشاف کے مطابق عارف نقوی نے ای میل میں لکھا کہ شریف

برادران بتائیں گے کہ کک بیکس کی تقسیم کیسے ہوگی، شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یا رفاہی کام کی آڑ میں دی جائے گی۔ای میل میں مزید لکھا گیا کہ 2 کروڑ ڈالر کیسے دیے جائیں یہ شریف برادران بتائیں گے، وال اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ شریف برادران اور کے الیکٹرک کک بیکس ڈیل 8 سال پہلے کی ہے۔وال اسٹریٹ کے مطابق ابراج کیپٹل اور شریف برادران کے معاملات انتہائی خفیہ رکھے گئے، عارف نقوی اور شریف برادران نے کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…