قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ سے کم بولنگ کروانے کی وجہ بتادی

12  اکتوبر‬‮  2018

دبئی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ سے کم بولنگ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہدبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ٗاس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ آف اسپنر سے جان بوجھ کر کم بولنگ کروائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ذہن میں یہ بات تھی کہ حفیظ بولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ان پر بلاوجہ دباؤ ڈالنے سے گریز کیا۔یاد رہے دبئی ٹیسٹ محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں چھ اوورز کے دوران ایک وکٹ حاصل کی تھی۔دوسری جانب سرفراز احمد نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ ان کی بولنگ میں غلط حکمت عملی کے سبب دوسری اننگز میں آسڑیلیا کی ٹیم آؤٹ نہ ہو سکی۔انہوں نے کہاکہ درست کہ ہے بلال آصف دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن یہی بلال تھے جنھوں نے پہلی اننگز میں آسڑیلیا کے 6 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔وکٹ کیپر نے کہاکہ عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے دوسری اننگز میں خوب بیٹنگ کی، یاسر شاہ سے کوئی شکایت نہیں، وہ ایک سال بعد ٹیسٹ کھیل رہے تھے لہذا ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پانچویں دن لیگ اسپنر کی چار وکٹیں ہی ہمیں ٹیسٹ میچ میں جیت کی پوزیشن میں لے آئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہم نے وہاب کو میر حمزہ پر اس لئے ترجیع دی تھی کہ وہاب تجربے کار تھے اور وہ ریورس سوئنگ کراسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا۔  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ سے کم بولنگ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہدبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ٗاس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ آف اسپنر سے جان بوجھ کر کم بولنگ کروائی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…