سپریم کورٹ میں اہم سرکاری ادارے کے اعلیٰ افسر نے تنخواہوں کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروا دی ،افسوسناک انکشافات

6  اکتوبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ میں سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی نے تنخواہوں کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت افضال بھٹی نے تنخواہوں کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈی جی نیب، افضال بھٹی کے ذمے واجب الادا رقم کے بارے میں انہیں آگاہ کر دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ افضال بھٹی رقم جمع کروائیں اور اس کے بعد بیرون ملک جا سکتے ہیں۔افضال بھٹی کے خلاف رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ افضال بھٹی کو بطور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعیناتی کیلئے طریقہ کار بدلا گیا، امجد محمود ملک کو کمیشن کا پہلا کمشنر مقرر کیا گیا، امجد محمود ملک کے بعد افضال بھٹی کونوازنے کیلئے اہلیت میں اے سی سی اے کی ڈگری شامل کی گئی، افضال بھٹی کو غیر قانونی طور پر زائد تنخواہ اور مراعات دی گئیں، دیگر اہل امیدواروں کو نظرانداز کرکے سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم نے افضال بھٹی کے نام کی منظوری غیر قانونی طور پر دی، اہل ترین امیدواروں کو شارٹ لسٹ ہی نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی نے تنخواہوں کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…