پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک، بھارتی وزیر داخلہ پاکستان دشمنی میں پاگل ہو گئے، ایسا دعویٰ کر دیا کہ دنیا بھر میں مذاق بن گیا

29  ستمبر‬‮  2018

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی طرف سے پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی آرمی چیف تو ایک جانب بھارتی وزیر داخلہ بھی پاکستان دشمنی میں اپنے ہوش گنوا بیٹھے، بھارت کے وزیر داخلہ نے دو روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لینے کا دعویٰ کردیا لیکن اس کی تفصیل بتانے سے قاصر رہے،

بھارتی حکومت اس وقت اندرونی مشکلات کی وجہ سے اپنے اوسان خطے کیے ہوئے ہے اور روز ہی کوئی نہ کوئی پاکستان کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی حکومت نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی اہلکار کو اغوا کرکے قتل کیا بلکہ اس کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی، اس کے جواب میں پاک فوج نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو گھٹیا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ 2 روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لیا ہے مگر وہ تفصیلات بتانے سے قاصر رہے ، بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آنے والے کچھ دنوں میں بھی کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکومت کو سیاستدانوں اور بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے سیاستدان اور اپنا میڈیا بھارتی سرکار کے دعوؤں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے رہا ہے۔  بھارت کی طرف سے پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی آرمی چیف تو ایک جانب بھارتی وزیر داخلہ بھی پاکستان دشمنی میں اپنے ہوش گنوا بیٹھے، بھارت کے وزیر داخلہ نے دو روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لینے کا دعویٰ کردیا لیکن اس کی تفصیل بتانے سے قاصر رہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…