پنجاب حکومت بھی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگی ،اڑھائی ہزار مریضوں کو غیر معیاری انجکشن لگا دئیے گئے ،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

27  ستمبر‬‮  2018

لیہ(سی پی پی)حکومت پنجاب بھی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگی، پنجاب حکومت کے میڈیکل ڈپو سے سپلائی کیا جانیوالا درد سے نجات کا انجکشن غیر معیاری نکلا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں درد ختم کرنے والا انجیکشن غیر معیاری نکلا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں یہ چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے کہ جانچ کے لئے بھیجا گیا آسٹینک انجکشن غیر معیاری تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ بے خوف وخطر،

ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کو انجیکشن لگا چکی ہے۔انجکشن ہسپتال کی فارمیسی منیجر زرمینہ یاسمین نے محکمانہ ایس او پی کے برخلاف جاری کیے، بچ جانیوالے 15 ہزار سے زائد انجکشنز کا سٹاک سیل کر دیا گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ سے قبل ادویات جاری کرنا ایس او پی کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مزمل خان نے چپ سادھ کر معاملہ مزید الجھا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…