83 سالہ دادا جی کے ہاتھوں مسلح چوروں کی پٹائی، بھاگنے پر مجبور کردیا

19  ستمبر‬‮  2018

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر نوجوان چوروں کو دیکھ کر حواس باختہ ہوجاتے ہیں لیکن آئرلینڈ کے ایک 83 سالہ شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوروں کی ایسی درگت بنائی کہ جس نے دیکھا وہ حیران رہ گیا۔ آئرلینڈ کی ایک کتابوں کی دکان میں تین مسلح افراد چوری کی غرض سے داخل ہوئے، لیکن 83 سالہ ڈینس او کونر نے ان کا مقابلہ کرکے انہیں الٹے پیروں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کونر دکان میں بیٹھے ٹی

وی دیکھ رہے تھے اور مینیجر کاؤنٹر پر بیٹھا اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک تین مسلح چور منہ پر نقاب لگائے داخل ہوئے۔ اس موقع پر مسٹر کونر چوروں کی دھمکیوں سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہوں نے ایک چور کو پیچھے سے پکڑا جو مینیجر سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ہتھوڑی اٹھائے چور کا بھی خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا، اس کی لاتوں سے پٹائی کی اور کرسی اٹھا کر دے ماری، جس پر چور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…