میں کلثوم نواز کے ساتھ بیٹھی کھانا کھا رہی تھی کہ اچانک مجھے میرے شوہر نے آواز دی، میںنے توجہ نہ دی اور کھانا کھاتی رہی تو اس وقت بیگم کلثوم نواز نے مجھے کہا کہ۔۔ تہمینہ دولتانہ سابق خاتون اول کا دلچسپ واقعہ سامنے لے آئیں

12  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر خاتون رہنما اور شریف فیملی کے شانہ بشانہ اچھے اور برے وقت میں ساتھ رہنے والی تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز انتہائی مدبر اور روادار خاتون تھیں ۔ ایک واقعہ سناتے ہوئے تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ ایک سفر کے دوران ہمیں ساہیوال پہنچنا تھا اور اس دوران میرے ساتھ میرے شوہر اور بیگم کلثوم نواز بھی ہمراہ تھیں جنہوں نے ساہیوال سے لاہور اور میں نے وہاڑی چلے جانا تھا۔

ساہیوال میں ہم رکے اور کھانا کھانے لگے تو اس دوران مجھے میرے شوہر نے آواز دی ،میرے ساتھ بیگم کلثوم نواز بھی کھانا کھا رہی تھیں ، میں نے انہیں کہا کہ میں کچھ تھوڑا کھا لوں پھر اپنے شوہر کی بات سنتی ہوں جس پر بیگم کلثوم نے مجھے کہا کہ کھانا چھوڑو اور فوراََ اپنے شوہر کی بات سنو، وہ تمہارے کھانے سے زیادہ اہم ہے۔ تہمینہ دولتان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے ہر جگہ ہماری رہنمائی کی چاہے وہ میدان سیاست ہو یا عام زندگی ان کی ساری زندگی بہترین اصولوں پر مبنی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…