افغانستان کے طول و عرض میں طالبان کے جھنڈے لہرانے لگے سکیورٹی فورسز پر تابڑ توڑ حملے، کس بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا،بڑی خبر آگئی

9  ستمبر‬‮  2018

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے جوزجان کا ضلع خام آب طالبان کے قبضے میں چلا گیا، جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع خام آب کا کنٹرول طالبان کے قبضے میں گیا ہے۔افغان میڈیاکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں رات گئے مارٹر بم کے حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا تھاکہ افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے

سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15اہلکار ہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے میں دشت آرچی کے علاقے میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ادھر افغان صوبے سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے حملہ کیا جس کی افغان حکام نے تصدیق کی ،سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے رات گئے تین سمت سے حملہ کیا۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ سرپل کے مرکزی علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…