قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر تنازعے کے بعدقومی کرکٹر محمد حفیظ کوبڑی پیشکش ،انکار کردیا

9  ستمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) پاکستان کے مایہ ناز آل رانڈر محمد حفیظ گزشتہ دنوں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے تاہم انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف رخ کرلیا تھا۔ڈومیسٹک سیزن کے پہلے ایک روزہ میچ میں حفیظ نے 80گیندوں پر 82 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی تھی۔ جس کے بعد اب انھیں کیریبین پریمیئر لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کرس گیل کی ٹیم سینٹ کِٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔محمد حفیظ کو پیشکش تو موصول

ہوئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ پیشکش کے جواب میں حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سینٹ کٹس ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سی پی ایل میں شرکت نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے پاکستان میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔آل رانڈر نے کرس گیل کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل محمد حفیظ کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں بھی شرکت کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس میں شرکت سے بھی معذرت کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…