نجم سیٹھی کی جانب سے مقرر کردہ شعیب اختر کے بعد مزید تین اہم شخصیات کانمبر بھی آگیا،احسان مانی نے عہدوں سے فارغ کردیا

7  ستمبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین احسان مانی نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے مقرر کیے گئے چاروں مشیروں کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ متعدد کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا ہے۔نجم سیٹھی نے چار مشیر مقرر کیے تھے جن میں سابق کرکٹرز شعیب اختر اور صلاح الدین صلو کے ساتھ ساتھ شکیل شیخ اور اعزاد سید شامل تھے لیکن احسان مانی نے ان چاروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن درحقیقت انہیں پہلے ہی اس عہدے سے فارغ کیا جا چکا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صلاح الدین صلو اور شعیب اختر کو اس عہدے کے لیے باقاعدہ معاوضہ دیا جاتا تھا جبکہ شکیل شیخ اور اعزاد سید اعزازی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ احسان مانی نے پی سی بی میں کام کرنے والی متعدد کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا ہے جو بغیر معاوضہ لیے کام کرتی تھیں جن میں آڈٹ، ہیومن ریسورس، ڈومیسٹک کمیٹی کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کی گورنر کونسل بھی شامل ہے۔تاہم معاوضے کے تحت کام کرنے والی تین سلیکشن کمیٹیوں کو برقرار رکھا ہے جس میں انضمام الحق کی زیر سربراہی کام کرنے والی سینئر ٹیم کی قومی سلیکشن کمیٹی، باسط علی کی قیادت میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی جبکہ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی شامل ہے جس کے سربراہ جلال الدین احمد ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین احسان مانی نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے مقرر کیے گئے چاروں مشیروں کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ متعدد کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا ہے۔نجم سیٹھی نے چار مشیر مقرر کیے تھے جن میں سابق کرکٹرز شعیب اختر اور صلاح الدین صلو کے ساتھ ساتھ شکیل شیخ اور اعزاد سید شامل تھے لیکن احسان مانی نے ان چاروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…