فکر نہ کریں ہم موجود ہیں۔۔جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو کیایقین دہانی کرادی، واجد ضیا کے بیان میں مبینہ ٹمپرنگ کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی آگیا، نیب عدالت کو کیا کرنیکا حکم دیدیا

4  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء کے بیان میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پر نواز شریف کی درخواست نمٹاتے ہوئے فریقین کو ٹرائل کورٹ پر اعتراضات ریکارڈ کرا نے کا حکم دیا اور ٹرائل کورٹ کو خواجہ حارث کے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء کے

بیان میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پر نواز شریف کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نواز شریف کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایات جاری کر دیں کہ خواجہ حارث کے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، خواجہ حارث نے کہا کہ ڈر ہے اگر سماعت ایسے ہی چلی تو آگے کیا ہو گا؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ فکر نہ کریں ہم موجود ہیں، فیئر ٹرائل یقینی بنائیں گے، کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور محسن اختر کیانی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کی، خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ 30اگست کو احتساب عدالت میں ہونے والی کاروائی میں مبینہ طور پر جو تبدیلی کی گئی اس سے ان کے فیئر ٹرائل کا حق نواز شریف سے چھینا جا رہا ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ آپ بھی غیر ضروری اعتراضات نہ کیا کریں، عدالت نے دونوں فریقین کو حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ پر جو بھی اعتراضات ہوں وہ ریکارڈ کرائیں، احتساب عدالت بھی فریقین کے اعتراضات پر مناسب حکم جاری کر دیا کرے تا کہ اس ٹرائل کو آگے بڑھایا جا سکے۔کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور محسن اختر کیانی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کی، خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ 30اگست کو احتساب عدالت میں ہونے والی کاروائی میں مبینہ طور پر جو تبدیلی کی گئی اس سے ان کے فیئر ٹرائل کا حق نواز شریف سے چھینا جا رہا ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ آپ بھی غیر ضروری اعتراضات نہ کیا کریں، عدالت نے دونوں فریقین کو حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ پر جو بھی اعتراضات ہوں وہ ریکارڈ کرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو حکم دیا کہ نواز شریف کے وکیل اگر جرح کے دوران کوئی بھی اعتراضات کریں اس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…