بشریٰ بی بی کا 14گاڑیوں کا قافلہ ،داتا دربار کے اندر17گارڈ ،35باہر کھڑے رہے،کیا یہ ہے وہ مدینہ طرز کی ریاست،پروٹوکول پر خاتون اول شدید تنقید کی زد میں آگئیں

2  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز لاہور میں دارالشفقت کا دورہ کیاجہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اورکھانا بھی کھایا،اس دوران ان کے ساتھ پروٹوکول بھی موجود تھا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ جب بشری بی بی داتا دربار پر گئیں تو ان کے ساتھ 17گارڈز موجود تھے جب کہ 35گارڈ دربار کے باہر کھڑے رہے۔14 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔جب کہ زمان پارک میں بھی 400کے قریب سیکیورٹی اہلکار تھے

اور یہ تمام خرچہ حکومت کی طرف سے ادا کیا جائیگا جو کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔کیا یہ ہے وہ مدینہ طرز کی ریاست ؟۔کچھ صارفین نے اس خبر کو جھوٹا کہا اور کہا کہ ہمیں تو اتنی زیادہ سیکیورٹی نظر نہیں آ رہی۔ ہمیں تو چند سیکیورٹی اہلکار نظر آ رہے ہیں جو کہ خاتون اول کی سیکیورٹی کے لیے ضروری ہیں۔واضح رہے کہ خاتون اول اور وزیر اعظم گزشتہ روز لاہور میں موجود تھے ۔عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں کچھ اہم فیصلےبھی کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…