چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا،صوبائی الیکشن کمشنراور پریذائیڈنگ آفیسرزکوخط ارسال ،بڑے احکامات جاری

1  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنراورصدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرزکوخط ارسال کردیا،صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے والے رکن کیلئے اسمارٹ فون یا کسی دوسرے الیکٹرونک آلات کا استعمال روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے صدارتی انتخاب کرانے کیلئے مامور افسران کو ہدایت کی ہے کہ صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔اپنے ایک خط میں انہوں نے سندھ اسمبلی کے پریذائیڈنگ افسراورالیکشن کمیشن کے حکام سے کہاہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران نیشنل اسمبلی، سینیٹ یا صوبائی اسمبلیوں کے کسی رکن کو اپنا اسمارٹ فون یا کسی دوسرے الیکٹرانک آلات کو اس جگہ پر لے جانے کی اجازت نہ دی جائے اورصدارتی انتخاب کے موقع پربیلٹ پیپرز کی کوئی تصاویر نہیں بننی چاہئے اورووٹ رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں جبکہ صاجبہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ دوسری جانب صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں سندھ اسمبلی کوپولنگ بوتھ بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنرسندھ نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے جبکہ کل سندھ اسمبلی میں پولنگ انتظامات کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے 65 ووٹرزہیں صدارتی انتخاب کے فارمولے کے تحت سندھ اسمبلی کے مجموعی ارکان 168 کوبلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان کے مساوی شمارکیا جائے گا اورسندھ اسمبلی میں 2اعشاریہ 28 ارکان کا ایک صدارتی ووٹ شمارہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنراورصدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرزکوخط ارسال کردیا،

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…