واٹس ایپ کے اس فیچر کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

30  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں سال نومبر سے انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔ 12 نومبر سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اپنی چیٹ اور ویڈیو یا دیگر پیغامات کو گوگل ڈرائیو پر اسٹوریج کی قربانی دیئے بغیر محفوظ کرسکیں گے۔

تاہم صارفین کو ایک چیز کی قربانی ضرور دینا ہوگی اور وہ ہے ان کی پرائیویسی۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ تحریر جاری ہے‎ جی ہاں واٹس ایپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اپنی چیٹ، میڈیا اور پیغامات کو کسی باہری سروس پر محفوظ کرتے ہیں تو انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ نہیں مل سکے گا۔ اگر آپ پہلے ہی گوگل بیک اپ کے فیچرکو استعمال کررہے ہیں تو اس کا اطلاق حالیہ اپ لوڈ بیک اپ پر بھی ہورہا ہے۔ ویسے اپنے پیغامات اور چیٹ کو کسی سروس جیسے گوگل ڈرائیو پر کرنا قابل فہم ہے کیونکہ واٹس ایپ پیغامات وقت کے ساتھ فون میں بہت زیادہ جگہ گھیرنے لگتے ہیں۔ اس سے ہٹ کر بھی اگر اسمارٹ فون گم ہوجائے یا نیا خرید لیا جائے تو پرانے واٹس ایپ میسجز تک رسائی کے لیے اس سروس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر کا استعمال چاہتے ہیں تو اس فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے دوبار سوچیں۔ ویسے اگر آپ کو علم نہیں کہ گوگل ڈرائیو بیک اپ کیسے بنایا جاسکتا ہے تو واٹس ایپ اس میں آپ کی مددگار ہے۔ کمپنی کی اس گائیڈ پر جاکر آپ گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کا سیٹ اپ بنا سکتے ہیں یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…