عامر لیاقت کیا چیز ہے عمران خان اگر ان کی جگہ کھمبا بھی کھڑا کر دیتے تو وہ بھی جیت جاتا، تحریک انصاف نے ڈاکٹر صاحب کی طبیعت صاف کر دی

29  اگست‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا ایم این اے عامر لیاقت حسین کی جانب سے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے بیان پر ردعمل دیا ہے کہ وزارت نہ ملنے پر بعض لوگ ایسی باتیں کر رہے ہیں ٗپی ٹی آئی میں صرف پروگریسو بلاک ہے کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل جاوید نے بتایا کہ کراچی پاکستان کا حب ہے اور ووٹ عامر لیاقت کو نہیں

بلکہ وزیراعظم عمران خان کو دیے گئے ہیں اگر وہ کسی امیدوار کی جگہ کھمبا بھی کھڑا کردیتے تو وہ بھی جیت جاتا۔انہوںنے کہاکہ کراچی نے انتخابات 2013 میں بھی عمران خان کے نظریہ کو ووٹ دیا اور 2018 کے انتخابات میں بھی پارٹی کا جو رکن جیتا وہ عمران خان کی وجہ سے جیتا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ سمجھ سے بالا ہے کہ عامر لیاقت نے فارورڈ بلاک کیوں کہا، وہ صرف چیزوں کو بڑھاوا دیتے ہیں تاہم اس حوالے سے ان سے بات کی جائے گی اور وہ 24 گھنٹے میں واپس راستے پر آجائیں گے۔فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے اور پروٹوکول کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پروٹوکول اور سیکیورٹی دو الگ الگ معاملات ہیں۔فیصل جاوید نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس کی رقم حکومت کے استعمال کیلئے نہیں ٗ صرف قوم پر لگانے کے لیے ہے، ہمیں ابھی قوم کا بھروسہ جیتنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ حکمرانوں پر اعتبار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قوم کا اربوں روپے بچا رہی ہے.فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے اور پروٹوکول کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پروٹوکول اور سیکیورٹی دو الگ الگ معاملات ہیں۔فیصل جاوید نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس کی رقم حکومت کے استعمال کیلئے نہیں ٗ صرف قوم پر لگانے کے لیے ہے، اور اگلے ہفتے پریس کانفرنس کرکے بتاؤں گا کہ پہلے کتنے خرچے ہوتے تھے اور اب کتنے ہوتے ہیں تاکہ عوام کو فرق پتا چل سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…