یوٹیوب میں کارآمد فیچر متعارف

29  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اپنا بہت زیادہ وقت یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے نہ گزاریں اور اس مقصد کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ جی ہاں گوگل کی خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی لوگوں کی توجہ بھٹکانے کا باعث نہ بنے اور وہ اس حوالے سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔  یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس اور یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب میں ایسا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کتنا وقت ویڈیوز دیکھتے یا سنتے ہوئے گزار دیا ہے۔ سننے میں یقین تو نہیں آتا مگر یوٹیوب آپ کو ویڈیو دیکھنے سے روکنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ تو نہیں ہوگا بلکہ خود سیٹ کرنا ہوگا مگر پھر بھی کمپنی کی جانب سے کافی خوشگوار اقدام ہے۔ اس فیچر کو ٹائم واچڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کے اکاﺅنٹ مینیو میں موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے سب سے اوپر واچ ہسٹری ٹرن آن کا آپشن ہوگا، جس پر کلک کرنےک ے بعد آپ جان سکیں گے کہ آج، گزشتہ روز، گزشتہ ایک ہفتے میں کتنا وقت آپ نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارا اور آپ اوسطاً کتنا وقت اس ویب سائٹ یا ایپ کو دیتے ہیں۔ گوگل کے مطابق ہمارا مقصد یوٹیوب پر صارفین کو اپنا وقت گزارنے کے لیے زیادہ بہتر سمجھ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں اسے بہتر طریقے سے فٹ کرسکیں۔ اس فیچر میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب ٹی وی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یوٹیوب میں رواں سال مئی میں ریمائنڈ می ٹو ٹیک اے بریک کا آپشنل فیچر بھی دیا گیا تھا جو کہ ٹائم واچڈ کے مینیو میں بھی نیچے اب دیا گیا ہے۔ آپ اس میں اپنی پسند کے وقت کا تعین کرسکتے ہیں، یعنی کتنے منٹ یا گھنٹوں بعد اس حوالے سے یاد دہانی کرائی جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…