قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی کتنی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی،قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی،

ریٹرننگ افسران 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے،امیدوار 28 اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہو گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی ،اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے،امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ ہوگی،قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔این اے 35،این اے 53 ،این اے 56،این اے 60، این اے 63،این اے 65،این اے 69 میں ضمنی انتخاب ہو گا،این اے 103،این اے 124،این اے 131،این اے 243 میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا،پنجاب اسمبلی کے 13،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 9 ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں پولنگ ہو گی،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی3،پی پی 27،پی پی 87، پی پی 103 ،پی پی 118 میں ضمنی انتخابات ہونگے،پی پی 165،164 ، پی پی 201،پی پی 222،پی پی 261 میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا،پی پی 272 ،پی پی 292 اور پی پی 296 میں بھی پولنگ ہو گی،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 3،پی کے 7،پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61 ،پی کے 64 ،پی کے 78 ،پی کے 97 اور 99 میں پولنگ ہو گی،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 اور پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب ہو گا،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخاب ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…