شاہد خاقان عمران خان پر بازی لے گئے۔۔۔کپتان تو کھسک کھسک کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچ رہے ہیں مگر سابق وزیر اعظم نے اپنے دور میں ایسا کام کیا جس کی مثال آج تک نہیں ملتی

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی کامران خان نے  نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادگی اور پروٹوکول سے پاک شاہانہ انداز اگر سرکاری افسران کو اپنانا ہے تو اس کی مثال ہمارے پاس موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخصیت اس کی مثال ہیں جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ جنہوں نے وزیر اعظم کی پوزیشن کو استعمال کیا۔

لیکن انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک منٹ بھی نہیں گزارا۔وہ شخصیت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے۔ ہر لحاظ سے وہ پروٹوکول سے پاک تھے اور کسی بھی دن انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہیں کیا۔ اس کی کوئی خبریں نہیں آئیں، وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی وہ اپنے ذاتی گھر میں رہتے تھے۔وہ وعدے جو عمران خان اب کر رہے ہیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی اس کا عملی نمونہ پیش کر چکے ہیں۔انہوں نے تصاویر بھی دکھائیں جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سڑک پر بیٹھے ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہیں بارہا بغیر پروٹوکول بیرون ملک سفر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ کامران خان نے کہا کہ ایک وزیراعظم کے لیے بغیر پروٹوکول رہنا کتنا مشکل ہے ؟ لوگوں نے عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کے اعلان کے بعد انہیں کھسکا کھسکا کر وزیراعظم ہاؤس کے اندر تو پہنچا ہی دیا ہےاور اب کہا گیا ہے کہ شاید عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے اندر ہی رہیں گے لیکن برابر میں کسی گھر میں رہیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس جیسی شاہانہ جگہ رہتے ہوئے شرم آئے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…