25 جولائی کو رات 11 بجے کے بعد کیا ہوا؟عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس کی ناکامی بارے الیکشن کمیشن کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی، چونکا دینے والے انکشافات

11  اگست‬‮  2018

کراچی(این این آئی) حالیہ عام انتخابات کے دوران رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم (آر ٹی ایس)کی ناکامی کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے جس کے مطابق50ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر آر ٹی ایس ایپلی کیشن کام نہیں کر رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس ہونے کے باوجود 50ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پرآر ٹی ایس ایپلی کیشن نے کام چھوڑ دیا تھا، کئی پریذائڈنگ افسروں نے اسے دوبارہ انسٹال کر کے انتخابی نتائج ارسال کیے۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ ریٹرننگ افسروں نے تمام پریذائڈنگ افسروں سے رپورٹ حاصل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ آرٹی ایس تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔25 جولائی کو رات 11 بجے کے بعد آرٹی ایس ایپ نے کام چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے ریٹرننگ افسروں تک پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بروقت نہ پہنچ سکے، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس ایپ کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جو اپنی تحقیق مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔ حالیہ عام انتخابات کے دوران رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم (آر ٹی ایس)کی ناکامی کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے جس کے مطابق50ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر آر ٹی ایس ایپلی کیشن کام نہیں کر رہی تھی۔ الیکشن کمیشن کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس ہونے کے باوجود 50ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پرآر ٹی ایس ایپلی کیشن نے کام چھوڑ دیا تھا، کئی پریذائڈنگ افسروں نے اسے دوبارہ انسٹال کر کے انتخابی نتائج ارسال کیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…