چلو نکلو یہاں سے باہر۔۔پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالےکن سابق اراکین اسمبلی کے کمروں کے دروازے توڑ دئیے گئے، سی ڈی اے اہلکار اندر داخل ہوئے تو وہاں سے کیا کچھ نکل آیا؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نکلوں یہاں سے باہر، سابق اراکین اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن ، لاجز خالی نہ کرنے والے 52سابق اراکین پارلیمنٹ کے کمروں کے تالے توڑ دئیے گئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے۔پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے والوں میں

52 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں جن میں طلال چوہدری، ڈاکٹر فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، میجر (ر) طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ، شیخ صلاح الدین، زین الٰہی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر کے نام ہیں۔فہرست کے مطابق 52 پارلیمنٹیرینز نے لاجز پر قبضہ کررکھا ہے اور نوٹسز کے باوجود رہائش گاہوں کو خالی نہیں کیا گیا جس کے بعد سی ڈی اے نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔پارلیمنٹ لاجز میں آج صبح سے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس میں پولیس بھی شامل ہے۔سی ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران کئی سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اہلکار جب ان لاجز میں داخل ہوئے تو وہاں موجود سامان میں فرنیچر اور برتنوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی چیزیں بھی شامل تھیں جن کو دیکھ کر اہلکار حیران رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق ان میں انتہائی قیمتی گلدان اور چند ایسی چیزیں ہیں جن کو میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان اراکین اسمبلی کو لاجز الاٹ کئے جاتے ہیں جو کہ ملک کے دور دراز کے علاقوں سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی پہنچتےہیں اور ان کو یہاں رہائش رکھنے کیلئے لاجز الاٹ کئے جاتے ہیں جبکہ منسٹر کالونی میں کابینہ اراکین کی رہائش گاہیں ہوتی ہیں جبکہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہیں بھی منسٹر انکلیو میں ہوتی ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…