حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

28  جولائی  2018

لاہور(آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے حکومت کی تبدیلی کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 269میں سے 119 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے۔

دوسری جانب حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جہاں لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کونجم سیٹھی کی جگہ چیئر مین پی سی بی کی کرسی سنبھالنے کیلئے فیورٹ امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے 2013ء اور2014ء میں بھی کچھ عرصے کے لیے یہ کرسی سنبھالی تھی جس کے بعد شہریار خان کو چیئر مین پی سی بی منتخب کرلیا گیا اور نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین بن گئے ،گزشتہ سال نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 30ویں چیئر مین کے طور پر اپنے سیٹ سنبھالی ہے اور اب وسیم اکرم کے ایک فیملی ممبر کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ دوڑ سونپی جاسکتی ہے ،مذکورہ فیملی ممبر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وسیم اکرم اپنے کرکٹ کیریئر سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور اب دونوں ملک کو بلندیوں کی جانب لے جانے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب نجم سیٹھی نے بھی حکومت کی تبدیلی کے باوجود اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے چیئر مین پی سی بی کو ہٹانے کا اختیار بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم کے پاس بھی نہیں ہے اور اگر انہیں ہٹانے کے لیے کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا تو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…