حمزہ شہباز نے این اے 124 میں تحریک انصاف کو ناکوں چنے چبوا دیئے ،جانتے ہیں لیگی رہنما نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟

26  جولائی  2018

لاہور(سی پی پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے این اے 124 سے میدان مار لیا ۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 46ہزار 949ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 80ہزار 981ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ این اے 124 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حمزہ شہباز شریف ، تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر احمد خان سمیت دیگر امیدوار میدان میں تھے ،یہ پرانا حلقہ این اے 119 ہے جہاں سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف نشست جیتتے رہے ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے سال 2008 اور 2013 کے عام انتخابات میں بھی اسی حلقہ سے حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…