پرویز الٰہی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے خواجہ سرا نے دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئےساتھیوں کیساتھ مل کر ایسی ریلی نکال دی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، چائے فروش امیدوار کے بھی چرچے

23  جولائی  2018

گجرات (نیوز ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے شہر گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے69سے خواجہ سرا ء امیدوار نے ریلی نکالی۔انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے دوران خواجہ سرا ء امیدوار ریشم اپنی گاڑی چھت سے باہر نکال آئیں، جبکہ دیگر خواجہ سرا ء ساتھیوں نے رقص بھی کیا۔گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی کو دیکھنے کے لیے علاقے میں شہریوں کی ب

ڑی تعداد بھی جمع ہوئی جبکہ نوجوان موبائل فون سے ویڈیو بناتے رہے۔خیال رہے کہ الیکشن سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جبکہ انتخابی امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ریلی یا کسی انتخابی سرگرمی سے قبل انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خواجہ سرا ریشم نے ریلی کی اجازت لئے بغیر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی ہے۔ واضح رہے کہ ق لیگ کے چودھری پرویز الہیٰ، ن لیگ کے چودھری مبشر حسین اور پیپلز پارٹی کی وزیر النساء ایڈوکیٹ سمیت 13 امیدواراس حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیںجن میں گجرات سے تعلق رکھنے والے چائے فروش لطیف ملک بھی شامل ہیں جبکہ جو دن بھر چائے بیچتے ہیں اور شام کو علاقہ بھر میں اپنی کمپین بھی چلاتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ اگر عوام نے ان کو موقع دیا تو وہ ہر پلیٹ فارم پر غریبوں کی آواز اٹھائیں گے اور انہیں جائز حق دلانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔واضح رہے کہ این اے 69کو ق لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اس حلقہ سے وہ کئی مرتبہ پہلے بھی الیکشن جیت چکے ہیں جبکہ اس بار انہیں تحریک انصاف کی بھی حمایت حاصل ہے اور ق لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے پرویز الٰہی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے اور الیکشن میں ان کی جیت کے حوالے سے سیاسی پنڈتوں نے پہلے سے ہی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…