انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام،عام انتخابات کے موقع پر کیا ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات، کھلبلی مچ گئی

19  جولائی  2018

اسلام آباد( این این آئی) عام انتخابات میں نتائج کی بروقت ترسیل کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کے استعمال کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تجربہ 16 جولائی کو کیا گیا جو ناکام ہوگیا جس کے نتیجے میں نتائج کی بروقت فراہمی پر کئی سوال اٹھ گئے ہیں۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تجرباتی استعمال میں ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پہلے تجربے میں

آر ٹی ایس سے نتائج بھیجنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کا دوسرا تجرباتی استعمال 21جولائی کو صبح 10سے دن 4بجے تک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج سے متعلق جو چل رہا ہے سب جعلی ہے، پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سارے نتائج محض بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…