بھارت: جنسی ہراساں کئے جانے پر4بھارتی اتھلیٹس کا اقدام خود کشی، 1ہلاک

7  مئی‬‮  2015

کیرالہ(نیوز ڈیسک) جنسی طور پر ہراساں کئے جانے پر بھارت کی چار خواتین اتھلیٹس نے خود کشی کی کوشش کی جن میں سے ایک ہلاک ہو گئی جبکہ تین کو بچا لیا گیا ہے، بچ جانے والی اتھلیٹس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ بدھ کو بھارتی ریاست کیرالہ کے سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چاروں کم عمر لڑکیاں سینئر اتھلیٹس اور کوچز کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے پر خوفزدہ اور مایوس تھیں اور انہوں نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔ بھارتی حکومت نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر پیش آیا جب ان لڑکیوں نے ایک زہریلا پھل کھا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی، شام ساڑھے 7 بجے اس کیس کا انداز ہوا جس کے بعد انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
ہلاک ہونے والی اپارنا کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ چند روز قبل ان کی بیٹی جب گھر آئی تو وہ پریشان تھی اور اس نے سینئرز اور کوچنگ سٹاف کے رویئے کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ خود کشی سے کچھ دیر قبل بھی اپارنا نے ان سے فون پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ اسے بخار ہے۔
سٹیٹ سپورٹس منسٹر تھرو رنچھوڑ رادھا کرشنن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ واقعہ کی تفصیلی انکوائری کرائی جائے گی۔ سپورٹس سینٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ امکان ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں گرفتاریاں بھی شروع کر دی جائیں گی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…