بھارت کی بھر پور طاقت بھی کشمیریوں کو نہ جھکا سکی،پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی کام نہ آئی، بھارتی جنرلاے کے بھٹ کے اعترافات،شکست تسلیم کرلی

17  جولائی  2018

سری نگر(نیوز ڈیسک)  بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی بھر پور طاقت بھی کشمیریوں کو نہ جھکا سکی، پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی بھارت کے کسی کام نہ آئی،مقبوضہ کشمیر کے مسائل کو طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔کشمیری میڈیا سیل کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ

مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی جدوجہد پر پاکستان کیخلاف واویلا کرنے والی بھارتی فوج نے بالآخر تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی بھارت کے کسی کام نہ آ سکی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔نہتے کشمیریوں کے آہنی عزم اور حوصلے نے قابض بھارتی فوج کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ طاقت کا اندھا دھند استعمال بھی کشمیریوں کوجھکا نہ سکا۔اے کے بھٹ کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں نوجوان مقبوضہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شامل ہورہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے بجائے مذاکرات کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو دور رہنا چاہیے جبکہ والدین پر یہ بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوعسکریت پسندی سے دور رکھ کرمعمول کی زندگی گزار نے کیلئے قائل کریں۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی بھر پور طاقت بھی کشمیریوں کو نہ جھکا سکی، پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی بھارت کے کسی کام نہ آئی،مقبوضہ کشمیر کے مسائل کو طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…