حضرت سلیمان ؑ اورانکے والدحضرت داؤد ؑ کے تخت جو دنیا کے متبرک اور مہنگے ترین تخت تھے اس وقت کہاں ہیں؟حضرت دائودؑ کا تخت دنیا کے کس ملک میں موجود ہے؟ایسی معلومات جو آپ پہلے نہیں جانتے ہونگے

17  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت سلیمانؑ اللہ سبحان و تعالیٰ کے عظیم المرتبت پیغمبر گزرے ہیں ۔ آپ کو بنی اسرائیل میں مبعوث کیا گیا اور آپ کو نہ صرف پیغمبری عطا کی گئی بلکہ دنیا کی عظیم بادشاہت اور علم سے بھی نوازا گیا تھا۔ روایات میں آتا ہے کہ حضرت سلیمان ؑ کے سامنے رب تعالیٰ نے تین آپشن رکھتے تھے کہ وہ جس چیز کو چاہیں اپنے لئے پسند فرما لیں۔

آپ ؑ کے سامنے بادشاہت، دولت اور علم رکھا گیا اور آپؑ نے اس میں سے علم کو پسند فرمایا ۔ حضرت سلیمانؑ کا انتخاب بارگاہ خداوندی میں مقبول ٹھہرا اور آپؑ کو باقی دو چیزیں یعنی بادشاہت اور دولت علم کے انتخاب پر دے دئیے گئے۔ آپ ؑ کی حکمران نہ صرف زمین ، جمادات، نباتات ،حیوانات پر تھی بلکہ جن و انس بھی آپ کے تابع تھے جبکہ ہوا بھی آپ کے حکم کے تابع تھی۔ آپؑ کا ایک عظیم الشان تخت تھا جس پر بیٹھ کر آپ ؑ ہوا کے دوش پر دنیا بھر میں جہاں چاہیں آتے جاتے اور سفر کیا کرتے تھے۔ یہ تخت حوادث زمانہ کے باعث متروک اور پھر ختم ہو گیا۔ آپؑ کے والد حضرت دائود ؑ بھی نہایت جلیل القدر پیغمبر گزرے ہیں اور آپ کو بھی اللہ نے بادشاہت عطا فرمائی تھی اور آپ کا بھی ایک نہایت قیمتی تخت طائوس تھا ۔ اس حوالے سے جاوید چوہدری اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ وقت کا دوسرا نام گردش ہوتا ہے‘ یہ ایک سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتا رہتا ہے‘ آپ اگر آج تخت پر بیٹھے ہیں تو آپ پلے باندھ لیں آپ کبھی نہ کبھی بطور مجرم اس تخت کے سامنے کھڑے ہوں گے‘ آپ کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو آپ دوسروں کے ساتھ کرتے رہے‘ حضرت سلیمان ؑ کا تخت دنیا کا متبرک اور عظیم ترین تخت تھا‘ وہ تخت بھی ختم ہوگیا‘ حضرت داؤد ؑ کا تخت اس وقت لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے قریب چرچ میں پڑا ہے اور دنیا کا مہنگا ترین تخت طاؤس تھا‘ نادر شاہ درانی اسے خچر پر لاد کر ایران لے گیا تھا‘بادشاہت صرف اور صرف اللہ کی ہے‘ خدا لوگوں کو آزمانے کےلئے انہیں چند دنوں کا بادشاہ بناتا ہے اور پھر اپنا تخت واپس لے کر اس پر کسی دوسرے کو بٹھا دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…