فیفا فٹبال ورلڈ کپ فاتح کا کون ہو گا فیصلہ آج ہو گا

15  جولائی  2018

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج)اتوار کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں فرانس اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں فرانس نے بیلجیئم اور کروشیا نے انگلینڈ کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، فرانس نے تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل

میں جگہ بنائی، فرانس اس سے قبل 1998 اور 2006 میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے فائنلز کھیل چکا ہے، 1998 میں فرانس نے برازیل کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2006 میں اسے فیصلہ کن معرکے میں اٹلی کے ہاتھوں کست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب کروشین ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلے گی، فرانسیسی ٹیم کو ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کروشین ٹیم بھی بھرپور جنگ کے بعد فائنل میں پہنچی ہے، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…