سام سنگ کا پاکستان میں فلیگ شپ فونز سستے کرنے کا اعلان

12  جولائی  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے ایس 8 پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور رواں سال کے گلیکسی 9 پلس کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے۔

اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔  پاکستان میں سام سنگ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان سام سنگ پاکستان کے فیس بک پیج پر ان فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ اب گلیکسی ایس 8 پلس کی قیمت 89 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 84 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے، یعنی 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح گلیکسی نائن پلس کی قیمت 10 ہزار روپے کمی سے اب ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت پہلے 99 ہزار 999 روپے تھی جو اب 10 ہزار کی کمی سے 89 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کے لیے کی گئی ہے، تاہم اس کا دورانیہ نیں بتایا گیا۔ گلیکسی نوٹ 8 اور گلیکسی ایس 9 پلس ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جبکہ ایس 8 پلس سنگل بیک کیمرے کے ساتھ ہے، تاہم تینوں موبائل فونز میں انفٹنی ڈسپلے دیا گیا ہے یعنی لگ بھگ بیزل لیس اسکرین۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…